14 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد اور ہندوستان کے وزيراعظم منموہن سنگھ نے تہران اور نئي دہلي کے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا ہے.

ابنا: ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور ہندوستان کے وزير اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپني ٹيلي فوني گفتگو ميں مختلف ميدانوں ميں دونوں ملکوں کے تعلقات کو پہلے سے بھي زيادہ فروغ دئے جانے کي ضرورت زور ديا -

ايران کے ايوان صدر سے جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اس ٹيلي فوني گفتگو ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران اور ہندوستان کے عوام کے تعلقات بہت ہي گہرے،  دوستانہ اور برادرانہ ہيں کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کے نظريات بھي ان تعلقات کے  سلسلے ميں انتہائي مثبت ہيں اور ايران و ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کا مستقبل کافي روشن ہے -

انہوں نے کہا کہ يقيني طور پر دونوں ملکوں کے تعلقات ميں مزيد ترقي و پيشرفت کي بدولت ان تعلقات کي سطح اور بھي بلند ہوگي -

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران اور ہندوستان کے تعلقات ميں روز افزوں فروغ  دونوں ملکوں کي اقوام کے حق ميں اور علاقے اور دنيا ميں پائيدار امن و صلح کي برقراري کے لئے بہت ہي مفيد ہے، اس اميد کا اظہارکيا کہ دونوں ملکوں کے حکام کي ملاقاتوں اور دوروں سے مختلف ميدانوں ميں تہران اور نئي دہلي کے تعلقات مزيد خوشگوار ہوں گے - انہوں نے کہا کہ ايران،  ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دينے ميں کسي بھي حد کا قائل نہيں ہے -

ہندوستان کے وزيراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھي اس ٹيلي فوني گفتگو ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ہندوستان ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت ہي زيادہ اہميت ديتا ہے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں مزيد توسيع ہوني چاہئے - 

انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ مختلف سائنسي علمي اقتصادي اور تجارتي ميدانوں ميں باہمي تعاون کے لئے بے شمار مواقع موجود ہيں اور دونوں ممالک اپنے گرانقدر تجربات کا تبادلہ کرکے ترقي و پيشرفت کي منزلوں کو تيزي کے ساتھ طے کرسکتے ہيں - ہندوستان کے وزير اعظم نے کہا کہ ہم ايران اور ہندوستان کے تعلقات کو دونوں ملکوں کي اقوام کي خواہشات کے مد نظر ہميشہ ہي زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کے خواہاں رہے ہيں........

/169